انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث مشتبہ افراد کی شناخت کا عمل جاری ہے اور قانون کے مطابق کاروائی کی جارہی ہے۔لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ9 مئی کے حملوں کیلئے تحریک انصاف کی قیادت نے اشتعال دلایا اور سوشل میڈیا پرکارکنوں کو اکسایا۔انہوں نے کہاکہ اہداف پہلے سے طے شدہ تھے اور ایک مخصوص مرکزی مقام پر منصوبہ بندی کی گئی۔ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ جناح ہائوس پر حملے میں سات سو آٹھ افراد کی شناخت کرلی گئی ہے اور ایک سو پچیس افراد گرفتار ہوچکے ہیں۔