Wednesday, 23 October 2024, 05:59:10 am
 
ماحولیات کا عالمی دن، پنجاب میں آج سے پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی
June 05, 2024

پنجاب حکومت نے آج سے صوبہ بھر میں پلاسٹک کے تھیلوں کے استعمال، پیداوار اور خریدوفروخت پر پابندی عائد کردی ہے۔

پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ماحول کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں یہ اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ پلاسٹک کے تھیلوں پر پابندی پر ہوٹلوں، ریستورانوں اور کھانے پینے کے مراکز میں خاص طور پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ نے پلاسٹک کے استعمال کے ماحول اور انسانی صحت پر مضر اثرات کو بھی اجاگر کیا اور کہا کہ پلاسٹک سے انکار کے عنوان سے مہم کا مقصد ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور ماحول دوست اقدامات کو فروغ دینا ہے۔