Wednesday, 15 January 2025, 03:20:24 pm
 
خیبر پختونخوا میں شدید بارشوں کے باعث15افراد جاں بحق
August 05, 2024

گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا میں بارشوں کی تباہ کاریوں سے پندرہ افراد جاں بحق اور بیس زخمی ہوئے ۔

صوبائی ہنگامی امدادی ادارے کے مطابق ہلاکتیں ، چارسدہ ، کرک، ٹانک، ملاکنڈ، لوئراپر، چترال، لوئر دیر ، باجوڑ، بونیر، شانگلہ اور جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں واقع ہوئیں۔

بارشوں کے باعث انیس گھر مکمل جبکہ چون جذوی تباہ ہوگئے۔

امدادی ادارے نے اپرچترل میں تیس اگست تک ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

PDMA نے علاقے میں متاثرہ افراد کو ضروری سامان تقسیم کیا جس میں کمبلیں ، کیمپس، بسترے ، مچھردانیاں اوردیگر اشیاء شامل ہیں۔

ہنگامی امدادی ادارے کاکنٹرول روم چوبیس گھنٹے فعال ہے اور عوام کسی بھی قدرتی آفت کی اطلاع ہیلپ لائن 1700 پر دے سکتے ہیں۔