Saturday, 27 April 2024, 10:38:21 pm
کشمیری اتوار کو جموں شہدا کا دن منائیں گے
November 05, 2022

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں مقیم کشمیری کل (اتوار) یوم شہداء جموں اس عزم کی تجدید کے ساتھ منائیں گے کہ وہ خودارادیت کے ناقابل تنسیخ حق کے حصول تک شہداء کا مشن جاری رکھیں گے۔

نومبر 1947ء کے پہلے ہفتے میں ڈوگرہ مہاراجہ ہری سنگھ، بھارتی فوج اور ہندو شرپسندوں نے جموں کے مختلف حصوں میں پاکستان کی طرف ہجرت کرنے والے لاکھوں کشمیریوں کو شہید کر دیا تھا۔تاریخی یوم شہداء منانے کے حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔