Sunday, 28 April 2024, 02:17:24 am
پنجاب کی ثقافت کا دن صوبے بھر میں منایا گیا
March 14, 2022

پنجاب کی ثقافت کا دن آج صوبے بھر میں منایا جارہا ہے۔ ایک پیغام میں پنجاب کے وزیر اعلی سردا ر عثمان بزدار نے پنجاب کے یوم ثقافت پر صوبے کے شہریوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یوم ثقافت منانے کا مقصد محبت کے پیغام کو پھیلانا ہے، انہوں نے کہا کہ عظیم صوفی شاعروں کے ذریعے پنجاب کی ثقافت کو فروغ دیا گیا۔ عثمان بزدار نے کہا کہ اطلاعات و ثقافت کا محکمہ پنجاب کے یوم ثقافت کو بھرپور انداز میں منانے کیلئے رنگا رنگ تقریبات منعقد کررہا ہے، انہوں نے عوام پر زور دیا کہ ان تقریبات میں بھرپور شرکت کریں اور پنجاب کی ثقافت کو فروغ دینے میں کردار ادا کریں۔