قومی ورثہ اورثقافت کے نگران وزیرجمال شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس میں نیشنل میوزک اکیڈمی کاافتتاح کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہو ں نے کہاکہ نیشنل میوزک اکیڈمی کے قیام سے ملک میں موسیقی کی صنعت کانیادورشروع ہوگا۔
وفاقی وزیرنے کہاکہ نوجوانوں کے لئے موسیقی کے اداروں کاقیام ضروری ہے اور یہ اکیڈمی خصوصی طورپر ان کے لئے بنائی گئی ہے۔