Saturday, 27 July 2024, 05:15:01 am
پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی
December 05, 2023

پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیم نے نیوزی لینڈ کو ٹی ٹونٹی سیریز ہرا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے۔

ڈونیڈن میں تین میچوں کی سیریز کے دوسرے ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ میں پاکستان کی خواتین ٹیم نے نیوزی لینڈ کو دس رنز سے شکست دی۔ سیریز کا تیسرا میچ اس مہینے کی نو تاریخ کو کھیلا جائے گا۔

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خواتین کی قومی کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ میں ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ خواتین کی قومی ٹیم مردوں سے کسی طور پیچھے نہیں ہے انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسی طرح سخت محنت کرتی رہیں تو خواتین کا عالمی کپ بھی جیت سکتی ہیں۔