Saturday, 27 July 2024, 08:39:29 am
وزیراعظم کی آئی ٹی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی اپنانے کی ہدایت
September 06, 2023

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے معیشت کے استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے کیلئے اقدامات پر عملدرآمد کیلئے حکومت کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

آج اسلام آباد میں انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی مواصلات کے شعبوں کے بارے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے کیلئے جامع حکمت عملی پیش کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کے فروغ اور تمام اہداف کے حصول کیلئے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائیگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت کی تمام خدمات کو ڈیجیٹل بنایا جائیگا اور فری لانسرز کو درپیش مسائل کا پائیدار حل پیش کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی جامعات میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی عالمی معیار کی تعلیم اور تربیت کی فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت مقامی طور پر تیار کردہ ہائی ٹیک مصنوعات خصوصا سمارٹ فونز کو فروغ دینے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کریگی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام سرکاری خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن سے محاصل کی وصولی میں اضافہ ہوگا، ٹیکس چوری کا خاتمہ ہوگااور معیشت کو مکمل دستاویزی بنانے کا خلاف حاصل ہوسکے گا۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت نئے کاروباری افراد کو بزم قرضوں تک رسائی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کررہی ہے تاکہ اگلے چھ ماہ میں ایک ارب ڈالر تک کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری لانے میں مدد کی جاسکے۔اجلاس میں ٹیلی مواصلات کے شعبے میں ہائی سپیڈ انٹرنیٹ اور فائیو جی سروسز کی فراہمی اور اصلاحات کے بارے میں حکمت عملی بھی پیش کی گئی۔