اسلامی تعاون تنظیم نے تنازعہ کشمیر کا اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق پرُامن حل تلاش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
اس عزم کا اعادہ اقوام متحدہ میں اسلامی تعاون تنظیم کے مستقل مبصرحمید اجی بائی اوپیلوئیرو نے بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں یکطرفہ بھارتی اقدامات کے پانچ سال مکمل ہونے کے سلسلے میں نیویارک میں تقریب کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلامی تعاون تنظیم نے بحرانوں کے فوری حل کیلئے ایک لائحہ عمل تیار کیا ہے۔