چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشادمرزانے جومتحدہ عرب امارات کے سرکاری دورے پر ہیں، ابوظہبی میں سول اور فوجی حکام سے ملاقات کی۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی نے توازن انڈسٹریل پارک کادورہ کیا اورمختلف پیداواری سہولیات کامشاہدہ کیا۔
الگ الگ ملاقاتوں کے دوران علاقائی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت دوطرفہ دفاعی تعاون مستحکم بنانے کے امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔
متحدہ عرب امارات کی سول اورفوجی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی اوردہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کو سراہا۔