ماحولیاتی تبدیلی کے وزیرڈاکٹرمصدق ملک نے کاروباری اداروں پر زوردیاہے کہ وہ اپنی بنیادی حکمت عملیوں اوراقدامات کوماحولیاتی ذمہ داری سے مربوط کریں جوقومی اورعالمی معاہدوں کے ساتھ ہم آہنگ ہوں۔
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بڑھتے ہوئے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے تذویراتی اورطویل مدت منصوبہ بندی کی اہمیت پرزوردیا۔وزیرنے کہاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے مضراثرات سے نمٹنے کی صلاحیت میں اضافہ اقتصادی استحکام، عوام الناس کی صحت اورقومی سلامتی کے لئے ضروری ہے۔