کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیرکی مختلف جیلوں میں قید حریت رہنمائوں ،کارکنوں اور نوجوانوں کی حالت زار پر شدید تشویش ظاہر کی ہے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں من گھڑت الزامات کی بنیاد پر حریت رہنماؤں اور کارکنوں کی طویل نظربندی کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہا کہ زیرِ حراست افراد کو بنیادی طبی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے اور عدالت کے سامنے پیش کئے بغیر ان پر جھوٹے مقدمے درج کئے گئے ہیں۔
ترجمان نے کشمیریوں کو حراساں کرنے کے لئے بدنام زمانہ تحقیقاتی اداروں کے استعمال پر مودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہتھکنڈے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔