صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے پاک بحریہ کی بہادری، جانفشانی اور قربانیوں کو سراہا ہے ۔
انہوں نے یوم بحریہ کے موقع پر اپنے الگ الگ پیغامات میں کہاکہ پوری قوم کو پاک بحریہ پر فخر ہے جس نے ہمیشہ ملک کی سمندری حدود کا دفاع کیا صدر نے کہاکہ پاک بحریہ ملک کو درپیش بحری روایتی اور غیر روایتی مسائل سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
آصف علی زرداری نے پاک بحریہ کو مزید جدت پسند بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاکہ پاک بحریہ ہماری سلامتی اور خوشحالی کی ضامن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قومی دفاع اور علاقائی امن میں پاک بحریہ کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے اور پاک بحریہ کے ہیروز کی قربانیاں قوم کیلئے مشعل راہ ہیں۔
وزیراعظم نے کہاکہ پاک بحریہ تمام مسائل کے باوجود بھرپور عزم وہمت کامظاہرہ کرتی ہے جو ملک کیلئے ان کے غیرمتزلزل جوش وجذبے اور عزم وہمت کی مثال ہے ۔
شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں پاک بحریہ کے اہلکاروں کو دلی مبارک باد دی ۔