Friday, 03 January 2025, 12:19:01 am
 
چیئرمین پی اے ای سی کا کاربن سے پاک توانائی کے ذرائع حاصل کرنے کی ضرورت پر زور
November 08, 2024

پاکستان جوہری توانائی کمیشن کا ایک وفد چیئرمین ڈاکٹر راجہ رضا انور کی زیر قیادت آئی اے ای اے کے ورلڈ فیوژن توانائی گروپ کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے اٹلی کے شہرروم میں موجود ہے ۔

اس موقع پرگفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی اے ای سی نے کہا کہ گلوبل وارمنگ اس وقت ایک بڑا عالمی مسئلہ ہے اور اس وقت کاربن سے پاک توانائی کے ذرائع حاصل کرنے کی ضرورت ہے۔

اُنہوں نے مستقبل کیلئے صاف توانائی کے حصول میں آئی اے ای اے کی کوششوں کو بھی سراہا۔