برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں ایک سیمینار میں مقررین نے کہا کہ بھارت زیادہ دیر تک مظلوم کشمیریوں کی آواز نہیں دبا سکتا۔
بدلتی دنیا میں کشمیریوں کی آواز کے نام سے ہونے والے سیمینار کا انعقاد کشمیر کونسل یورپ نے جاری سالانہ ہفتہ کشمیر یورپی یونین کے مناسبت سے کیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کی حمایت کی جائے اور عالمی برادری پر دیرینہ تنازعہ کشمیر کو حل کرنے کیلئے زور ڈالا جائے۔ اپنے بیان میں چیئرمین کشمیر کونسل یورپی یونین علی اعجاز سید نے عالمی برادری خصوصا یورپی یونین پر زور دیا کہ بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں و کشمیر میں کشمیریوں پر مظالم کو فوری طور پر روکنے کیلئے اقدامات کرے۔