امریکہ کی ریاست کیلیفورنیاکے شہرلاس اینجلس کے جنگلات میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اورسینکڑوں گھرتباہ ہوگئے ہیں۔
ایک لاکھ سے زائدافرادکومحفوظ مقامات پرمنتقل کیاگیاہے۔تیزہوائوں کے باعث آگ بجھانے میں دشواری پیش آرہی ہے اورآگ مزیدپھیل رہی ہے۔لاس اینجلس کائونٹی کے ایمرجنسی مینجمنٹ کے ڈائریکٹرنے کہاہے کہ ہمیں ایک تاریخی قدرتی آفت کاسامناہے۔