سعودی عرب نے عرب ممالک کواسرائیل کاحصہ ظاہر کرنے والے نقشے جس میں ان ملکوں کو اسرائیل کی متنازعہ سرحدوں کے اندرظاہر کیاگیاہے پراسرائیلی دعوئوں کو مسترد کردیا ہے ۔
سعودی وزارت خارجہ نے اردن، لبنان اورشام کواسرائیل کاحصہ ظاہر کرنے والے نقشے کی شدیدمذمت کی ہے ۔سعودی عرب نے واضح کیاکہ ایسے انتہاپسنددعوے قابض حکام کے اپنے غیرقانونی قبضوں کو بڑھانے ، ریاستو ں کی خودمختاری پرجاری حملوں اورعالمی قوانین اوراقدارکی کھلی خلاف ورزی کی عکاسی کرتے ہیں۔سعودی عرب نے عالمی برادری پربھی زوردیاہے کہ وہ اسرائیل کوعلاقائی ممالک اورعوام کے خلاف حملوں سے بازرکھنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔