سیکورٹی فورسز نے افریقی ملک چاڈ میں تخریب کاری کو ناکام بنا دیا اور کم از کم اٹھارہ حملہ آوروں کو ہلاک اور چھ کو زخمی کر دیا۔
وزیر خارجہ اور حکومت کے ترجمان عبدالرحمان کلام اللہ نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے مسلح حملہ آوروں کے چاڈ کے دارلخلافہ N'Djamenaمیں صدارتی کمپلیکس پر حملے کو ناکام بنا دیا۔ اُنہوں نے کہا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک سیکورٹی اہلکار بھی ہلاک ہو گیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اب صورتحال مکمل قابو میں ہے۔