گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں تئیس فلسطینی شہید ہوگئے۔
ادھر اقوام متحدہ نے اسرائیل کی چھ ہفتے پرانی ناکہ بندی کے بڑھتے ہوئے اثرات پرانتباہ جاری کیا ہے جس سے علاقے میں خوراک اور دیگر اشیاء کی ترسیل کا سلسلہ بند ہے۔
اقوام متحدہ کے انسانی امداد کے دفتر نے کہا ہے کہ غزہ کے تقریبا ً تمام بیس لاکھ سے زائد افراد اب صرف اس خوراک پر انحصار کررہے ہیں جو امدادی گروپوں کے تعاون سے خیراتی کیچنز تیارکرتے ہیں وہ روزانہ دس لاکھ کھانے تیار کرتے ہیں۔