Monday, 20 May 2024, 05:54:36 pm
افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد
May 09, 2024

افواج پاکستان اور شہداء سے اظہار یکجہتی کے لیے طلباء اور اساتذہ کی جی ایچ کیو یادگار شہداء آمد۔

طلباء اوراساتذہ نے یادگارشہداء پر پھول رکھے اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے شمعیں روشن کرکے شہداء کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

شرکاء نے پاکستان کے جھنڈے اور شہداء کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ نومئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس دن کو رونما ہونے والے تمام واقعات کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

طلبا نے کہا کہ ہم پاکستان اور پاک آرمی کے ساتھ کھڑے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ ہم اپنے شہداء کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم شہداء اور ان کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے آئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنی افواج پر فخر کرتے ہیں، پاک فوج ہے تو پاکستان ہے۔