Saturday, 27 July 2024, 11:46:39 am
خیبرپختونخوا حکومت کا ضم اضلاع میں فنی تعلیمی ادارے قائم کرنے کا فیصلہ
May 19, 2024

خیبرپختونخوا کی حکومت نے ضم اضلاع میں فنی اورٹیکنیکل تعلیم کے ادارے قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

یہ بات وزیر محنت فضل شکور خان نے آج چار سدہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔

فضل شکور نے کہاکہ ضم اضلاع میں فنی تربیت کے ان اداروں میں بچوں کو مختلف ہنر سکھائے جائیںگے اور انھیں روز گار کمانے کے قابل بنایاجائے گا ۔