صنعتوں اور پیداوار کے وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت مقامی صنعتوں کو چیلنجز سے نمٹنے اور مواقع سے فائدہ اٹھانے میں تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔
آج(جمعرات) اسلام آباد میں فروٹ جوس کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کونسل سے کہا کہ وہ ایک جامع تجویز پیش کرے جس کا مقصد برآمدات کو بڑھانا اور حالیہ چیلنجز سے نمٹنے کیلئے سفارشات پیش کرنا ہو۔
ٹیکس میں اضافے کے حوالے سے خدشات کے جواب میں رانا تنویر حسین نے وفد کو یقین دلایا کہ اس معاملے کو متعلقہ فریقوں کے سامنے اٹھایا جائیگا۔