Monday, 20 May 2024, 07:10:45 pm
میانوالی میں مختلف سکولوں کے بچوں کی پاک فوج سے اظہاریکجہتی ریلی
May 09, 2024

سانحہ نومئی کوایک سال مکمل ہونے پر میانوالی میں مختلف سکولوں کے بچوں کی جانب سے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں اساتذہ کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔

ریلی میں شریک بچوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پاک فوج ،پولیس اور سکیورٹی اداروں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے نعرے درج تھے۔

ریلی میانوالی شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتی ہوئی جہاز چوک پہنچی جہاں شرکا کی جانب سے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔

ریلی شرکاء نے شر پسند عناصر کو پیغام دیا کہ نومئی جیسے واقعات آئندہ ہوئے تو ملوث عناصر کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔