Monday, 20 May 2024, 08:44:47 pm
مختلف مکاتب فکرکے علماء اوراقلیتی برادری کالاہورمیں جناح ہاؤس کادورہ
May 09, 2024

مختلف مکاتب فکر کے علماء اور اقلیتی برادری کے ایک وفد نے آج(جمعرات) لاہور میں جناح ہاؤس کا دورہ کیا۔

سانحہ نو مئی کی مذمت کرتے ہوئے اُنہوں نے پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کی سازش کو ناکام بنایا اور پاکستان کو بڑی تباہی سے محفوظ رکھا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کی رہائش گاہ کو نذرِ آتش کرنے کی کوشش کرنے والے کسی رعایت یا معافی کے مستحق نہیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ہندو برادری کے مذہبی رہنما بھگت لال نے کہا کہ ہم مذمت کے ساتھ ساتھ گرفتار شرپسندوں کو سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں ۔

پاکستان کرسچین الائنس کے صدر نے کہا پاکستان کی مسیحی برادری ہمیشہ افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی رہے گی۔