Monday, 20 May 2024, 07:46:13 pm
نو مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
May 09, 2024

نو مئی کے موقع پر گلگت بلتستان میں فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

نو مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے میجر جنرل کاشف خلیل نے شہید حوالدار لالک جان (نشان حیدر) کے آبائی گاؤں ہنڈور کا دورہ کیا۔

فورس کمانڈر ایف سی این اے نے حوالدار لالک جان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہید کے مزار پر فاتحہ خوانی کی۔

فورس کمانڈر ایف سی این اے نے لالک جان شہید کے اہل خانہ اور پاک فوج کے غازیوں سے بھی ملاقات کی۔

فورس کمانڈر ایف سی این اےنے شہید کے اہل خانہ اور غازیوں کو یقین دلایا کہ پاک فوج اپنے شہدا کی حرمت کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے۔

فورس کمانڈر ایف سی این اےکا کہنا تھا کہ پاک فوج اس مٹی کے بہادر بیٹوں کی توہین برداشت نہیں کرے گی۔

پاک فوج کے جوانوں نے اپنی سر زمین کی حفاظت کرتے ہوئے جان کا نذرانہ پیش کیا اور دشمنوں کے سامنے ثابت قدم رہے اور شہید و غازی کہلائے، فورس کمانڈر ایف سی این اے

علاقے کے مقامی لوگوں اور شہداء کے اہل خانہ نے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو سراہا۔

شہداء کے اہل خانہ نے 9 مئی 2023 کو کی گئی دہشت گردی میں ملوث مجرموں کو قانون کی زد میں لانے پر فوج کا شکریہ ادا کیا۔