Monday, 20 May 2024, 06:01:45 pm
پاک بحریہ نے ریسکیوکئے گئے8ایرانی ماہی گیروں کو ایرانی سفارتی حکام کے حوالے کردیا
May 09, 2024

پاک بحریہ نے آٹھ ایرانی ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کے تحت ایرانی سفارتی حکام کے سپرد کر دیا۔

پاک بحریہ کی جانب سے ان ایرانی ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں کامیاب ریسکیو آپریشن کے دوران بچایا گیا تھا۔

پاک بحریہ کے جہاز نے سمندر میں آتشزدگی کی شکار کشتی کی جانب سے ہنگامی کال پر بروقت کارروائی کی۔

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس یرموک نے آتشزدگی کی شکار ایرانی کشتی کے تمام 8ماہی گیروں کو بچایا اور بے قابو آگ کو بجھانے میں احسن کردار ادا کیا۔

فوری اور کامیاب ریسکیو آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں ہر قسم کی صورت حال سے نمٹنے کی صلاحیت کا عملی نمونہ ہے۔