Monday, 20 May 2024, 05:54:35 pm
پاکستان ، قطر کا تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کا جائزہ
May 09, 2024

نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحق ڈار نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں قطر کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ ڈاکٹر محمد بن عبدالعزیز الخلیفی کا استقبال کیا۔

قطر کے سرمایہ کاری کے ادارے کے اعلی مندوبین بھی معزز مہمان کے ساتھ تھے۔

دونوں فریقوں نے پاکستان اور قطر کے دوطرفہ تعلقات اور توانائی، کان کنی اور ہوابازی کے شعبوں میں تعاون کے حوالے سے تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کا جائزہ لیا۔

فریقین نے علاقائی اور عالمی صورتحال بالخصوص غزہ کی سنگین صورتحال پر بھی بات چیت کی۔

معزز مہمان نے قطر کے وزیراعظم اور وزیرخارجہ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی کا پیغام بھی پہنچایا جس میں پاکستان کے لئے بھرپور حمایت کا اعادہ کیا گیا۔

اسحق ڈار نے دوطرفہ تعلقات کو باہمی طور پر مفید اقتصادی اشتراک عمل کی شکل دینے کیلئے اقتصادی سفارتکاری کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔