Monday, 20 May 2024, 07:26:21 pm
صوابی میں کیپٹن کرنل شیرخان شہیدکے مزارپرخصوصی تقریب کاانعقاد
May 09, 2024

سانحہ نومئی کے حوالے سے صوابی میں کیپٹن کرنل شیر خان شہید، نشان حیدر کے مزار پر خصوصی تقریب کاانعقادکیاگیا۔

انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور نارتھ میجر جنرل نور ولی خان نے شہید کی قبر پر آرمی چیف کی جانب سے پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی۔

اس موقع پر فرنٹیئر کور نارتھ کے چاک و چوبند دستوں نے شہید کو سلامی پیش کی۔

آئی جی ایف سی نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی اور گزشتہ سال نو مئی کو مخصوص سیاسی پارٹی کی جانب سے شہید کے مجسمہ کی توہین پر اظہار افسوس کیا۔

میجر جنرل نورولی خان نے مہمانوں کی کتاب میں شہید کی قربانی کے حوالے سے اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔