راولپنڈی اور اسلام آباد اکے انصاف وکلا فورم کے ایک وفد نے وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین سے بدھ کے روز اسلام آباد میں ملاقات کی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے وکلا تنظیموں کی فلاح و بہبود کیلئے حکومت پختہ عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلاء تنظیموں کی سیاست آزادانہ اور حکومت کی مداخلت کے بغیر ہونی چاہئے۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کیلئے ٹیکنالوجی کا استعمال وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی، ملتان اور پنجاب کی بار کونسلوں سے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات کروانے کیلئے اپنی رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ دیگر بار ایسوسی ایشنز بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کر سکتی ہیں۔