Wednesday, 23 October 2024, 05:59:10 am
 
بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کودبانہیں سکتے،حریت کانفرنس
June 09, 2024

کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ بھارتی افواج کے مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانہیں سکتے اور وہ اپنی جدوجہد منطقی انجام تک جاری رکھیں گے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر سے جاری بیان میں بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں جائیدادوں کے ہتھیانے اور کشمیری ملازمین کو سرکاری ملازمتوں سے برطرف کرنے سمیت بڑھتے ہوئے بھارتی مظالم کی سختی سے مذمت کی ۔