پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی رہنما التجا مفتی نے بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے انتخابی عمل میں بھارتی سکیورٹی ادارو ں اور نئی دہلی کی طرف سے تعینات انتظامیہ کی بڑھتی ہوئی مداخلت پر گہر ی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انہوں نے یہ بات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بھارت کے چیف الیکشن کمشنر کے انتخابی عمل کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے جموں و کشمیر کے دورے کے تناظر میں کہی۔