Monday, 29 April 2024, 03:18:51 am
عالمی برادری افغانستان میں پائیدار امن یقینی بنانے کیلئے اقدامات اُٹھائے ، وزیراعظم
September 09, 2021

وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغانستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کے لئے کھڑی ہو اور افغانستان میں پائیدار امن، استحکام اور معاشی ترقی یقینی بنانے کے لئے اقدامات اُٹھائے اور مثبت بات چیت کریں۔

قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی جنہوں نے آج(جمعرات) اسلام آباد میں اُن سے ملاقات کی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے افغان امن عمل میں قطر کے کردار کو سرا ہا۔ وزیراعظم نے زور دیا کہ سیکیورٹی کی صورتحال میں استحکام انسانی بحران کی روک تھام اور معیشت کی مضبوطی انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی امداد انسانی ریلیف اور معاشی بہتری کے لئے اپنا کردار ادا کر رہا ہے اور کرتا رہے گا۔قطر کے نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور استحکام کے لئے پاکستان کے اہم کردار اور کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی روابط برقرار رکھنے کا عزم کیا۔