Friday, 22 November 2024, 02:02:52 pm
 
پاکستان اور قطر کا افغانستا ن میں تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق
September 09, 2021

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے افغانستا ن میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لئے تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد آج(جمعرات) رات اسلام آباد میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن' استحکام اور خوشحالی کے بارے میں د ونوں ملکوں کا مشترکہ وژن ہے۔انہوں نے کہا عالمی برادری کو افغانستان کے عوام کی انسانی اور مالی امداد کے لئے آگے آنا چاہیے انہوں نے کہا کہ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو افغانستان میں امن کے لئے عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔