منصوبہ بندی کے وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں سکول چھوڑ جانے والے دوکروڑ ساٹھ لاکھ سے زائد بچوں کو دوبارہ داخل کرنے کیلئے سات ارب پچاس کروڑ روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
انہوں نے آج(بدھ کو) اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتیں ڈھائی ڈھائی کروڑ اور شراکت دار بھی ڈھائی کروڑ روپے مختص کریںگے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان میں اساتذہ کے لئے جنوبی ایشیا کے بہترین تربیتی مراکز بھی قائم کررہی ہے تاکہ بہترین تدریسی خدمات کی ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی ساٹھ فیصد ہے جو ملک میں ترقی وخوشحالی کیلئے نوے فیصد ہونی چاہیے۔
وفاقی وزیر نے امتحانات کے جدید نظام کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ متحانات کے موجودہ نظام کو بین الاقوامی سطح کے نظام کے مطابق بنایا جائیگا۔