Thursday, 02 January 2025, 11:21:38 pm
 
سالانہ لوک میلہ اسلام آباد لوک ورثہ میں جاری
November 09, 2024

سالانہ لوک میلہ اسلام آباد لوک ورثہ میں جاری ہے۔

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے لوک ورثہ کے ڈائریکٹر اور لوک میلہ دو ہزار چوبیس کے فوکل پرسن انوار الحق نے کہا کہ اس میلے کو منعقد کرنے کا مقصد قومی اتحاد ، پاکستان کے مختلف صوبوں اور خطوں کے لوک

ورثوں ، روایات اور ثقافت کو فروغ دینا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوک میلہ کے دوران پاکستان کے تمام علاقوں سے پانچ سو سے زائد دستکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

اُنہوں نے کہا کہ لوک میلہ میں عالمی کلچر پیویلین بھی قائم کیا گیا ہے جہاں سعودی عرب، ازبکستان ، ترکیہ اور انڈونیشیا سمیت متعدد سفارتی مشن بھی اپنی ثقافت اور فن پیش کر رہے ہیں۔

اُنہوں نے لوک میلہ اور لوک ورثہ کے فروغ میں ریڈیو پاکستان کے کردار کو بھی سراہا۔

یہ میلہ رواں ماہ کی سترہ تاریخ تک جاری رہے گا۔