معروف شاعر منیر نیازی کی آج اٹھارہویں برسی منائی جا رہی ہے۔
اپنی سریلی غزلوں کے لئے مشہور منیر نیازی نے فلموں کے لئے گانے بھی لکھے۔
ان کے اردو مجموعوں میں "تیز ہوا اور تنھا پھول"، "جنگل میں دھنک" اور "ماہ منیر" شامل ہیں۔
منیر نیازی کو ادبی خدمات کے اعتراف میں 1992میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی اور 1998میں ستارہ امتیاز سے نوازا گیا۔
وہ دوہزارچھ میں آج کے دن سانس کی بیماری کے باعث انتقال کرگئے۔