Friday, 27 December 2024, 05:02:10 am
 
ملکہ ترنم نورجہاں کی چوبیس ویں برسی
December 23, 2024

ملکہ ترنم نورجہاں کی آج(پیرکو) چوبیس ویں برسی منائی گئی۔ ان کا اصل نام اللہ وسائی تھا۔وہ انیس سو چھبیس میں پنجاب کے شہر قصور کے ایک موسیقار گھرانے میں پیدا ہوئیں۔نورجہاں نے اپنے فنی سفر کا آغاز نو سال کی عمر میں کلکتہ سے چائلڈ گلوکار کی حیثیت سے کیا۔وہ جنوبی ایشیاء میں اپنے وقت کی انتہائی بااثر اور عظیم گلوکارہ کی حیثیت سے مشہور تھیں اور انہیں ملکہ ترنم کے اعزازی خطاب سے نوازا گیا۔نورجہاں نے پینتس سال سے زائد عرصہ تک فلمی صنعت پر راج کیا اور اردو' پنجابی اور سندھی سمیت کئی زبانوں میں تقریباً دس ہزار گیت ریکارڈ کروائے۔نورجہاں کی آواز نے انیس سو پینسٹھ میں بھارت کیساتھ جنگ کے دوران عوام اور پاک فوج میں ایک نئی روح پھونک دی تھی۔انیس سو ستاون میں نورجہاں کو بہترین گلوکاری اور اداکاری پر صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے خصوصی نگار ایوارڈ' تمغہ حسن کارکردگی' لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ' ستارہ امتیاز' پی ٹی وی لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور میلینیم ایوارڈ بھی حاصل کئے۔وہ دو ہزار میں آج کے روز انتقال کرگئیں اور انہیں کراچی میں سپردخاک کیا گیا۔