اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل حسین ابراہیم طہ نے امت مسلمہ کودرپیش بڑے چیلنجز پرقابوپانے کیلئے اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے درمیان سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں اشتراک عمل کی اہمیت پرزوردیا ہے ۔
انہوں نے یہ بات جمعہ کے روز اسلام آباد میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں تعاون کے بارے میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی کے سیکرٹریٹ کے دورے میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے فلسطینی شہریوں کیلئے COMSTECH فیلوشپز اوراسکالرشپز پروگرام کوسراہا ۔