Wednesday, 15 January 2025, 03:32:42 am
 
پاکستان چینی منڈیوں سے ہم آہنگی کیلئے جون میں پانڈا بانڈزجاری کریگا،وزیرخزانہ
January 14, 2025

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرمائے کی منڈیوں کو چین کی منڈیوں سے مزید ہم آہنگ کرنے کیلئے جون تک YUAN-DENOMINATED پانڈا بانڈز جاری کر دے گا۔

ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں اُنہوں نے کہا کہ پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے بیس سے پچیس کروڑ ڈالر حاصل کرنا چاہتا ہے اور یہ پاکستانی قوم کی فنڈنگ کی بنیاد کو متنوع بنانے کیلئے

انتہائی ضروری ہے۔

محمد اورنگزیب نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے اگلے مرحلے پر چین کے ساتھ باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا عزم بھی ظاہر کیا۔