Wednesday, 15 January 2025, 03:27:56 am
 
صدر،وزیراعظم نے دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا
January 14, 2025

صدرآصف علی زرداری اور وزیراعظم محمدشہبازشریف نے بلوچستان کے ضلع کچھی میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پرسیکیورٹی فورسز کے افسروں اورجوانوں کو سراہاہے۔

اپنے الگ الگ بیانات میں انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے پرسیکیورٹی فورسز کی تعریف کی۔

صدرنے کہاکہ پوری قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔

وزیراعظم نے اپنے بیان میں ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھنے کے عزم کااعادہ کیا۔