حکومت خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آئی ٹی کے شعبے کی ترقی پر توجہ دے رہی ہے۔
نوجوانوں کی آئی ٹی مہارت میں اضافے کیلئے ایک نیا آئی سی ٹی تربیتی پورٹل متعارف کرایا گیا ہے۔
نوجوانوں کو مصنوعی ذہانت اور سائبر سیکیورٹی جیسی جدید ٹیکنالوجیز میں تجربے اور مہارت کیلئے ایک منصوبہ بھی وضع کیا گیا ہے۔
چینی کمپنی HUAWEI نے جدید ٹیکنالوجیز اور تربیتی پروگراموں کیلئے تعاون فراہم کرنے کا اشارہ دیا ہے۔
کراچی میں تربیتی مراکز کا قیام اور ملک بھر میں پروگرام کو توسیع دینے کا معاملہ بھی زیر غور ہے۔