Wednesday, 15 January 2025, 03:45:46 am
 
سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں 8 خوارج کو ہلاک کر دیا
January 14, 2025

File Photo

سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو الگ الگ کارروائیوں میں آٹھ خوارج کو ہلاک کر دیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کی۔کارروائی کے دوران اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی کر کے چھ خوارج کو جہنم واصل کر دیا۔ضلع خیبر کی وادی ِ تیراہ کے عمومی علاقے میں ایک اور مقابلے میں سیکیورٹی فورسز نے دو خوارج کو کامیابی سے جہنم واصل کر دیا۔علاقے میں دیگر خوارج کے خاتمے کیلئے کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔آئی ایس پی آر نے ایک بیان میں ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔