پنجاب کے گورنر سردار سلیم حیدر خان کی میزبانی میں پاکستان مسلم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی کا ایک اجلاس پنجاب ہائوس اسلام آباد میں ہوا۔
اجلاس میں جس میں دونوں جماعتوں کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی، بین الصوبائی روابط اور صوبوں سے متعلق دیگر معاملات پر مفید بات چیت کی گئی۔
گورنر پنجاب نے استحکام یقینی بنانے میں سیاسی جماعتوں کے کلیدی کردار کی اہمیت پر زوردیا۔ یہ فیصلہ کیاگیا کہ دونوں جماعتوں کا مشترکہ اجلاس چوبیس دسمبر کو لاہور میں ہوگا۔