Thursday, 09 May 2024, 02:10:27 am
بھارت میں کوروناوائرس کی نئی قسم اندازوں سےکہیں زیادہ متعدی اورخطرناک ثابت ہورہی ہے:عالمی ادارہ صحت
May 11, 2021

عالمی ادارہ صحت نے خبردار کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم اندازوں سے کہیں زیادہ متعدی اور خطرناک ثابت ہورہی ہے ۔عالمی ادارہ صحت کے چیف سائنسدان سومیا سوامی ناتھن نے جنیوا میں صحافیوں کو بتایاکہ بھارت میں نئی قسم کاکورونا وائرس جوپہلی مرتبہ گزشتہ اکتوبر میں سامنے آیا، ابتدائی قسم کے وائرس سے زیادہ آسانی سے لوگوں میں منتقل ہورہا ہے اوراس بات کا بھی امکان کم ہے کہ ویکسین سے اس کے خلاف کچھ مزاحمت پیدا ہو ۔