Sunday, 19 May 2024, 09:30:36 am
بی جے پی عوام کی جانوں سے کھیل رہی ہے،سابق وزیراعلیٰ پنجاب چرن جیت سنگھ
May 06, 2024

بھارت میں حزب اختلاف کی مرکزی جماعت کانگریس کے رہنما اور پنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ چرن جیت سنگھ چنی نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فضائیہ کے قافلے پر دہشت گردی کا حالیہ حملہ بھارتیہ جنتا پارٹی کا قبل از انتخابات کا حربہ تھا۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ یہ سب مذموم ہتھکنڈے ہیں دہشت گردانہ حملے نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بی جے پی لوگوں کی جانوں سے کھیل رہی ہے۔