Sunday, 19 May 2024, 10:21:00 pm
یو این سیکرٹری جنرل کا غزہ کی تمام راہداریاں کھولنے کا مطالبہ
May 08, 2024

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتوینو گوتریس نے غزہ کی طرف جانے والی تمام راہداریوں کو فوری طور پر دوبارہ کھولنے کا مطالبہ کیا ہے اور اسرائیل پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کرے۔

نیویارک میں ا قوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ رفاہ اور KEREM-SHALOM کی بندش سے خراب انسانی صورتحال مزید بگڑ رہی ہے۔