صدر عارف علوی نے کہاہے کہ ہم پاکستان کو ایک بہتر اور خوشحال ملک کے طور پر ابھرتا دیکھنا چاہتے ہیں۔
آبادی کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں انہوں نے کہاکہ پیدائش میں کم وقفے کے باعث بچے غذائی قلت اور اچھی نشوونما نہ ہونے کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مسئلے کو زیادہ اہمیت دینے کی ضرورت ہے تاہم ہمارے معاشرے میں اس سے اکثر صرف نظرکیا جاتا ہے۔ صدر نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم نے '' خیر خواہ'' کے نام سے ایک پروگرام کا آغاز کیا ہے تاکہ ایک شخص ایک خاندان کی خوشحالی کیلئے کام کرے۔ انہوں نے ا س پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور اس سلسلے میں مکمل حمایت کا یقین دلایا۔