Friday, 13 September 2024, 06:41:24 am
 
ممتاز کشمیری حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کا سولہواں یوم شہادت
August 11, 2024

ممتاز کشمیری حریت رہنما شیخ عبدالعزیز کا سولہواں یوم شہادت اتوار کو منایا گیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے انہیں گیارہ اگست دوہزار آٹھ کو اس وقت شہید کردیا جب وہ آزاد کشمیر کی طرف ایک بڑے جلوس کی قیادت کررہے تھے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس کے غیر قانونی طور پر نظربند سینئر رہنمائوں شبیراحمد شاہ اور نعیم احمد خان نے نئی دہلی کی بدنام زمانہ تہاڑ جیل سے اپنے پیغامات میں شیخ عبدالعزیز کو جاری تحریک آزادی کا بانی قراردیا۔

ادھر بھارتی فورسز کے اہلکاروں نے 15اگست کو بھارت کے یوم آزادی سے پہلے سرینگر اور مقبوضہ جموں وکشمیر کے دیگر علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔