Wednesday, 15 January 2025, 01:36:44 pm
 
مریم نوازنے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کیلئے62 ارب روپے کی منظوری دے دی
January 12, 2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے لیے باسٹھ ارب روپے کی منظوری دے دی۔

آج لاہور میں ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلی نے اس پروگرام کے لیے مئی تک چالیس ہزار قرضے جاری کرنے کا ہدف مقرر کیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ قرض کے اجرا کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے۔ انہوں نے قرض کی رقم ایک پوائنٹ 50 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کی تجویز پر غور کرنے کی بھی ہدایت کی۔

مریم نواز نے کہا کہ میں چاہتی ہوں کہ ہر بے گھر شخص کو سننے کے لیے چھت ہو۔ انہوں نے کہا کہ اپنا گھر ہونا ہر شہری کا بنیادی حق ہے۔

اجلاس کے دوران وزیر اعلی کو بریفنگ دی گئی کہ اس سکیم کے تحت تقریبا پانچ ہزار شہری پہلے ہی قرضے حاصل کر چکے ہیں اور اس پروگرام کے تحت 4200 سے زائد گھر تیزی سے مکمل کیے جا رہے ہیں۔