Wednesday, 15 January 2025, 01:35:18 pm
 
آذر بائیجان کے سفیر کی وزیراعلیٰ پنجاب سے ملاقات ، دو طرفہ تجارتی تعلقات پر بات چیت
January 14, 2025

پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے آج(منگل کو) لاہور میں ملاقات کی۔

ملاقا ت میں دوطرفہ اور تجارتی تعلقات ' ثقافتی وفود کے تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

فریقین نے دونوںملکوں میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لئے مشترکہ کوششیں کرنے پر اتفاق کیا اور ثقافتی اور تعلیمی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر آذربائیجان کے سفیر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کے بارے میں بتایا اور آذربائیجان کے سرمایہ کاروں کو صوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی۔